ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جب پاکستان حملے کررہاتھاتوپوری کابینہ گجرات الیکشن میں مصروف عمل تھی،شیوسینا نے ’وقفہ امن‘میں فوجیوں کی موت پر حکومت کی تنقید کی

جب پاکستان حملے کررہاتھاتوپوری کابینہ گجرات الیکشن میں مصروف عمل تھی،شیوسینا نے ’وقفہ امن‘میں فوجیوں کی موت پر حکومت کی تنقید کی

Wed, 27 Dec 2017 11:33:45    S.O. News Service

ممبئی،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شیوسینا نے گجرات میں ترقی کے سرکاری دعووں اور سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں فوجی اموات کو روکنے میں مبینہ ناکامی کو لے کر نریندر مودی زیر قیادت حکومت پر حملہ کیا۔جموں و کشمیر میں معمول کی حالت واپس کی باتوں کو ’جھوٹا‘قرار دیتے ہوئے، بی جے پی کی ساتھی نے کہا کہ وقفہ امن میں فوجی اموات حکومت کی خراب شبیہہ کی عکاسی کرتی ہے۔ہفتہ کو پاکستانی فوجیوں نے جموں و کشمیر میں راجوری ضلع کے کیری سیکٹر میں کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کے گشت پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک میجر اور تین فوجیوں کی موت ہو گئی تھی۔شیوسینا نے کہاکہ وقفہ امن میں کسی فوجی کی موت سے حکومت کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔امن میں ہمارے جوانوں کی شہادت گزشتہ 30سالوں سے ہو رہی ہے اور جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تھی تو ہمیں اس کے رکنے کی امید تھی۔اداریے میں کہا گیا ہے کہ جب پاکستان امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا تھااورہندوستانی فوجیوں کو قتل کر رہا تھا تب وزیر اعظم اور پورا کابینہ گجرات میں انتخابی مہم میں مشغول تھا۔شیوسینا نے کہاکہ گجرات انتخابات جیتنے کے لئے اپنے سورت میں تاجر برادری کو جی ایس ٹی میں بہت سہولیت دیں۔فوجیوں کی جانوں کو بچانے کے لئے آپ نے کیا کیا؟ اس میں کہا گیا ہے کشمیر میں حالات معمول پر آنے کی باتیں جھوٹ ہیں۔گجرات میں وکاس کھو گیا ہے جبکہ کشمیر میں امن اور عام حالات غائب ہیں۔شیو سینا نے کہا کہ لوگ حکومت کی اس دلیل کو مان سکتے ہیں کہ کشمیر کے نوجوانوں نے پتھر بازی چھوڑ دی ہے۔لیکن ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی رپورٹیں تشویشناک ہیں۔


Share: